نوازشریف پانامہ کیس میں گھر جائیں گے‘ تبدیلی آکر رہے گی ‘ مشرف

نوازشریف پانامہ کیس میں گھر جائیں گے‘ تبدیلی آکر رہے گی ‘ مشرف

اسلام آباد : سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف پانامہ کیس میں گھر جائیں گے‘ تبدیلی آکر رہے گی ‘ جے آئی ٹی کی کارکردگی مثبت ہے‘ امید ہے افتخار چوہدری کا دور ختم ہوچکا ہوگا۔

افسوس ہے کہ کشمیری اس وقت تنہا ہیں پاکستان کی کوئی سپورٹ نہیں ہے‘ عرب تنازعہ میں پاکستان کو نیوٹرل رہنا چاہیے۔ انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت میں آج وہ شخص وزیراعظم ہے جس کو ویزہ دینے پر پابندیتھی بھارتی معاشرہ انتہا پسند ہے بھارت کا ایجنڈا ہندو بالادستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ کشمیریوں کیلئے کوئی آواز نہین اٹھا رہا۔ آج کشمیری تنہا ہیں افسو س ہے کہ پاکستان سے انہیں کوئی سپورٹ نہیں مل رہی میرے دور میں کشمیریوں کو بہت سپورٹ تھی انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کو نیا جذبہ دے دیا ہے اب کشمیریوں کی تحریک آزادی میں نوجوان شامل ہوچکے ہین انہوں نے کہا کہ عرب تنازع میں پاکستان کو نیوٹرل رہنا چاہیے عربوں ‘ ایرانیوں اور ترکوں کو اکٹھا رکھنے میں پاکستان کا کردار اہم ہے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نواز شریف سے خوش نہیں نواز شریف نے ایکسپو 2020 میں یو اے ای سے وعدہ کیا مگر ووٹ ترکی کو دے دیا سعودی عرب اور ترکی نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا قطر نے کبھی پاکستان کیلئے کچھ نہیں کیا قطر پاکستان کو مہنگے ترین ریٹ پر ایل این جی بیچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے حکمران خارجہ پالیسی میں ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

قطر میں سیف الرحمن قومی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کیلئے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے دور کے دوران قطر بھرت کو او آئی سی کا رکن بنانا چاہتا تھا میں نے وزیر خارجہ کو قطر بھیج کر اس اقدام کو رکوایا انہوں نے کہا کہ ہمین عالمی سطح پر آگے بڑھنے کیلئے اپنے اندرونی معاملات ٹھیک کرنے ہوں گے۔ پرویز مشرف نے ایک سوال پر کہا کہ دل و دماغ کہتا ہے کہ نواز شریف پانامہ کیس میں گھر جائین گے اور تبدیلی آکر رہے گی نواز شریف کے ماضی کو دیکھیں تو شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہین میرے دور میں شریف خاندان کے خالف ہر چیز ثابت ہوچکی تھی مگر نواز شریف ایک ڈیل کے نتیجے میں ملک سے باہر چلے گئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی اب تک کی کارکردگی مثبت ہے دیکھنا یہ ہے کہ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ میں کیا لکھتی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ افتخار چوہدری کا دور اب ختم ہوگیا ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔