مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2کشمیری شہید

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔ بھارتی فوج نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد کشمیریوں کو حراست میں بھی لے لیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے جگہ جگہ چھاپے اور جعلی مقابلوں کے بہانے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2کشمیری شہید ہوگئے۔ بھارتی فوج نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد کشمیریوں کو حراست میں بھی لے لیا۔

بارہ مولا میں کشمیریوں کی شہادت کے بعد علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔ آخری سانس تک آزادی کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ بھارتی فوج ماہ صیام میں 30سے زائد کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں