باغ شہر میں تعمیرات پر دفعہ 144کے پابندی عائد

باغ شہر میں تعمیرات پر دفعہ 144کے پابندی عائد

باغ: ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ سردا روحید خان نے میونسپل کارپویشن کی حددو میں بدوں این اوسی متعلقہ محکمہ جات ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تعمیرات پر دفعہ 144کے پابندی عائد کردی ہے ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے حکم کے مطابق مشاہدہ میں آیا ہے کہ اندرحددو میونسپل کارپوریشن اور قریبی علاقوں میں سرکاری اراضیات پر قبضہ کارجحان بڑھتاجارہاہے اوراندر حدودمیونسپل کارپوریشن باغ وٹاون ایریا انتہائی اہم سرکاری اراضی پر آئے روز قبضہ /تعمیرات کی کوشش کی جاتی ہے ایسے گروہ اور افراد محکمانہ اہلکاران کی معاونت یا جعل سازی سے ہی دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

جس کی وجہ سے سرکاری اراضی کا ضیاع ہونے کے علاوہ امن وامان کا مسئلہ پیدا ہونے کا احتمال رہتاہے نیز نعض عناصر روڈکے دونوں اطراف ہائی وئے ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روڈپربھی تعمیرات کردیتے ہیں مطابق نوٹیفکیشن ڈیپارٹمنٹ زیر نمبر انتظامیہ /آئی 2014(03)17مورخہ 26-11-2015کے تحت بھی اندر حدود میونسپل کارپوریشن بدوں این او سی متعلقہ محکمہ جات ودفتر رقبہ ملکیتی /غیر ملکیتی /خالصہ سرکاری پر بھی تعمیرات کے سلسلہ میں دفعہ 144ض ف نافذ کرنے کی ہدایات جاری ہوئی ہیں۔

سردا رمحمد وحید ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ نے ان اختیارات کی رو سے جوانہیں زیر دفعہ 144ض ف انہیں حاصل کوبروے کار لاتے ہوئے حکم دیاہے کہ آئندہ کوئی بھی شخص /اشخاص اندر حدود میونسپل کارپوریشن وٹاون ایریا رقبہ ملکیتی /غیر ملکیتی /خالصہ سرکار پر بدوں این اوسی متعلقہ محکمہ جات ودفتر ہذا تعمیرات /قبضہ نہ کرئے گا۔حکم ہذا کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی زیر دفعہ APC188عمل میں لائی جائے گی.



مصنف کے بارے میں