محکمہ صحت پنجاب کی کنٹریکٹ پر بھرتی 2800 نرسوں کو مستقل کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل

محکمہ صحت پنجاب کی کنٹریکٹ پر بھرتی 2800 نرسوں کو مستقل کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل

لاہور : صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں محکمہ صحت کی کنٹریکٹ پر بھرتی نرسوں کو مستقل کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ـ

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ کی جانب سے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں قائم سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس لاہور جنرل ہسپتال میں منعقد ہواـ جس میں ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین کے علاوہ محکمہ صحت کے سیکشن آفیسرز نے شرکت کی ـ

ڈائریکٹر جنرل نرسنگ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 2800 نرسیں کنٹریکٹ کی بنیاد پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں حکومتی پالیسی کے مطابق ایم ایس اور نرسنگ انتظامیہ نے اپنے اپنے ہسپتالوں کی نرسوں کی کارکردگی رپور ٹ و دیگر کوائف تصدیق کرکے بھجوائے ہیں اجلاس کے شرکاء نے تمام ریکارڈ کا جائزہ لیا ـ

پروفیسر غیاث النبی طیب کا کہنا تھا کہ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والی نرسوں کو ریگولر کرنے کے لئے بلا تاخیر سفارشات محکمہ صحت کو بھجوائی جائیں گی ـ

مصنف کے بارے میں