میٹرو بسیں کیوں چلائی جارہی ہیں ،کرایہ کیاہوگا؟

میٹرو بسیں کیوں چلائی جارہی ہیں ،کرایہ کیاہوگا؟

لاہور: گزشتہ روز لاہور بھر میں چلائی جانے والی میٹرو بسیں آخر کیوں چلائی جارہی ہیں ۔ان کا مقصد کیاہے ،کرایہ کتنا ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بھر سے مسافروں کو میٹرو اسٹیشن تک پہنچانے کے لیے بس سروس شروع کردی گئی،ان ایئرکنڈیشنڈ بسوں کا کرایہ 15روپے ہوگا، جن سے روزانہ سوا لاکھ شہری فائدہ اٹھائیں گے۔

میٹرو فیدر بسیں نام سے ہی فیڈر ہونے کی وجہ سے اہم ہیں ۔ ان بسوں کو چلانے کا مقصد میٹرو ٹرین ، اور میٹرو بس اسٹیشن تک شہریوں کو کسی بھی مشکل کے بغیر پہنچاناہے ۔

اس سے ایک تو شہریوں میں میٹرو بس اور میٹرو ٹرین کو استعمال کرنے میں آسانی ہو گی بلکہ شہر میں رش کا باعث بننے والی اور شہر کی خوبصورتی خراب کرنے والی پرانی بسوں سے بھی چھٹکارا ملے گا۔

کرایہ کم ہونے کی وجہ سے لوگ رکشوں وغیر ہ کا استعمال کم کریںگے ۔جس سے سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں بھی کمی آئے گی ۔