جہانیاں میں کار اور مسافر بس میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

جہانیاں : کار اور بس میں تصاد م کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 20  سے زائد زخمی ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق جہانیاں چک نمبر 106 دس آر کے قریب کار اور بس میں تصادم  ہوا جس میں ایک شخص  موقع پر جاں بحق  ہو گیا

جبکہ 20 سے سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چند زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا!