بابری مسجد تنازع ، بھارتی سپریم کورٹ نے گھٹنے ٹیک دیئے

بابری مسجد تنازع ، بھارتی سپریم کورٹ نے گھٹنے ٹیک دیئے

نئی دہلی :بابری مسجد اور رام مندر تنازع پر بھارتی سپریم کورٹ نے گھٹنے ٹیک دیئے،چیف جسٹس جے ایس کھیہر کا کہنا ہے کہ اگر فریقین راضی ہوں تو وہ کورٹ کے باہر ثالثی کرنے کو تیار ہیں،،یہ معاملہ مذہب اور عقیدے سے منسلک ہے،فریقین کو باہمی بات چیت سے معاملہ سلجھانا چاہئے۔ادھر ، جنتا پارٹی کے رہنما سبورامیان سوامی کا کہنا ہے ، بابری مسجد کی جگہ ہندوو¿ں کو دی جائے اور مسلمان دریا کنارے مسجد تعمیر کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی چیف جسٹس نے 25 سال سے تاخیر کے شکار اس کیس میں رضاکارانہ طور پرخدمات پیش کردیں ، سپریم کورٹ نے بھارتی جنتاپارٹی کے رہنما سبورامیان سوامی کو حکم دیاہےکہ وہ ایودھیا کیس پر 31مارچ سے پہلے کورٹ سے باہر بات کریں ، اور اسے فریقین کی مدد سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں ، ادھر سبورامیان سوامی نے بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد دریائے سرایو کے کنارے تعمیر کر کے بابری مسجدی والی جگہ ہندوو¿ں کو دے دینی چاہیے۔۔