مردم شماری: اقلیتوں کے ساتھ سکھوں کا بھی الگ خانہ رکھا جائے،سندھ ہائیکورٹ کا حکم

مردم شماری: اقلیتوں کے ساتھ سکھوں کا بھی الگ خانہ رکھا جائے،سندھ ہائیکورٹ کا حکم

کراچی: مردم شماری میں دیگر مذاہب اور اقلیتوں کے ساتھ  اب سکھوں کا بھی الگ خانہ ہوگا سندھ ہائیکورٹ نے حکم جاری کردیا ۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے  اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ مردم شماری میں کے فارم سکھوں کا بھی کالم شامل کیا جائے۔ سکھوں نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پھرپور خوشی کااظہار کیا اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی بھی کی ، سندھ ہائیکورٹ میں سکھ برادری نے مردم شماری میں ان کا الگ کالم نہ ہونے کے خلاف درخواست دی تھی۔

درخواست گزار سردار ہیراسنگھ نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد سکھ آباد ہیں ۔مردم شماری کے فارم میں دیگر مذاہب اور کمیونٹیز کی طرح ان کا بھی الگ خانہ رکھا جائے۔

مصنف کے بارے میں