دنیا کے امیرترین افراد اورممالک کی فہرست جاری

دنیا کے امیرترین افراد اورممالک کی فہرست جاری

نیو یارک: دنیا کی دولت چند ہاتھوں میں سمٹنے لگی، ایک سال کے دوران ارب پتی افراد کی تعداد میں 13 فیصد اضافہ ہوگیا۔امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو کوئی نہ ہرا سکا، اس سال بھی 86 ارب ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ امیرترین شخص قرار پائے۔ وارن بیفٹ 75 ارب 60 کروڑ ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔امیزون کے بانی جیف بیزوز72 اعشاریہ 8 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ 
ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننا مہنگا پڑا۔ ان کی دولت میں بیس کروڑ ڈالر کمی ہوئی اور اب ان کے اثاثوں کی مالیت ساڑھے 3 ڈالر رہ گئی ہے۔
فوربز کے مطابق دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد 2 ہزار 43 ہے جو گزشتہ سال ایک ہزار 810 تھی۔2016 میں 233 افراد ارب پتی بنے جو گزشتہ تین دہائیوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔