مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،عوام سے کئے وعدے پورے کئے جائیں، وزیراعظم

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،عوام سے کئے وعدے پورے کئے جائیں، وزیراعظم

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین نے زرعی قرضوں پر شرح سود میں کمی کا مطالبہ کردیا۔نجف عباس سیال نے وزیراعظم کو کیپٹن صفدر اور فواد حسن فواد کے درمیان صلح کرانے کی سفارش کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اراکین کو حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیا۔وزیراعظم نے  پارلیمانی رہنماؤں پر عوام سے رابطے بہتر بنانے پر زوردیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام سے جو بھی وعدے کئے ہیں انہیں پورا کیا جا رہا ہے۔
اراکین نے مطالبہ کیا کہ زرعی قرضوں پر سود کی شرح کم کی جائے،نجف عباس سیال نےوزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر میں اختلافات کی نشاندہی کردی۔ انہوں نے وزیراعظم کو دونوں کے درمیان صلح کرانے کی تجویز دیدی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں میں اختلافات ختم ہو جائیں تو اراکین پارلیمنٹ کے کئی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

اجلاس میں رجب بلوچ، کرن حیدر، شکیلہ لقمان، رمیش لعل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور درپیش مسائل پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں