چین میں 400 سال قبل غرقاب ہونے والے بحری جہازوں سے سونا برآمد

چین میں 400 سال قبل غرقاب ہونے والے بحری جہازوں سے سونا برآمد

بیجنگ: چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں من چیانگ اور جن جیانگ دریاوں کے سنگ کے مقام پر تقریباً 400 سال قبل غرقاب ہونے والے بحری جہازوں سے سونے، چاندی، کانسی اور دیگر قیمتی دھاتوں سے بنی ہوئی 10 ہزار سے زائد اشیا برآمد ہوئی ہیں ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی ماہرین آثار قدیمہ کو دریا کی تہہ میں کھدائی کے دوران ان قیمتی اشیا کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں دھاتی کرنسی ، تلواریں، چاقو، جواہرات اور لوہے کے نیزے بھی ملے ہیں۔

سیچوان ثقافتی ورثے اور آرکیالوجیکل تحقیق کے انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر گاو ڈالون نے اس بارے میں کہا ہے کہ جہازوں سے نکلنے والی اشیا کے اوپر کی گئی نقش نگاری بہت مہارت سے کی گئی ہے اور اچھی حالت میں ہے،جسے طویل مدت گزر جانے کے باوجود باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ خزانہ باغی دیہاتی لیڈر کانگ شیانکونگ کی ملکیت تھا اور منگ شاہی خاندان کے فوجیوں کے حملے کے دوران غرقاب ہوا۔ماہرین آثار قدیمہ کو توقع ہے کہ اس کھدائی میں مزید برآمدات ہوں گی۔

مصنف کے بارے میں