ایپکا کی کال پردوبارہ پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے ملازمین کا احتجاج

ایپکا کی کال پردوبارہ پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے ملازمین کا احتجاج

لاہور : صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری نے ایک گفتگو میں بتایا کہ ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضع ہدایات کے باوجود چیف سیکرٹری پنجاب اور حکومت کی طرف سے کسی بھی ذمہ دار نے رابطہ نہ کیا جس پرپنجاب کے ملازمین حکومت وقت کے خلاف بار بار سڑکوں پر آنے پر مجبور ہیں۔

آج دوبارہ 22 مارچ 2017 ء بروز بدھ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں کمشنزز و ڈی سی آفسز کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا جائے گا جبکہ لاہور میں لوکل گورنمنٹ کمپلیکس سے سول سیکرٹریٹ چوک تک ریلی نکالی جائے گی جسکی قیادت حاجی محمد ارشاد چوہدری، صدر ایپکا پنجاب ، لالہ محمد اسلم صدر ایپکا لاہور ڈویژن،چوہدری ابوہریرہ جنرل سیکرٹری ا یپکا لاہور ڈویژن و دیگر عہدیدران لاہور ڈویژن کریں گے اور لاہور کے تمام یونٹس کے ہزاروں ملازمین شرکت کریں گیا۔

جہاں پرچیف سیکرٹری آفس کا گھیراو کر تے ہوئے احتجاج کیا جائے گا جو کہ مذاکرات کے بغیر مطالبات بقیہ کیڈرز کی اپ گریڈیشن، سیکرٹریٹ کی طرح یوٹیلٹی الاؤنس ، ہاؤس ریکوزیشن، دیگر صوبوں کے برابر تنخواہ میں اضافہ، تمام ایڈہاک الاؤنس ضم کرتے ہوئے سکیل ریوائز کرنے اور تنخواہوں میں 200 فیصد اضافہ، زکوۃ ملازمین سمیت کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز اور BOM ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری کے نوٹیکفیکیشن تک جاری رہے گا جسکی کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی۔

اس موقع پرآل پاکستان ڈرائیوز ایسوسی ایشن کے صدر سید مخدوم حسین اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ پنجاب بھر میں ایپکااحتجاج میں شامل ہونگے ۔

مصنف کے بارے میں