بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا

بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا
بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا
بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا
بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا


کراچی: پاکستان کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (ایم ایس اے) نے ملک کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 43 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈوکس تھانے کے ایس ایچ او امین مری نے ڈان کو بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے بھارتی ماہی گیر پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلی کا شکار کررہے تھے۔گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا، جہاں حساس ادارے بھی ان سے تفتیش کرے گے۔
بھارتی ماہی گیر 8 کشتیوں پر سوار تھے اور انھیں پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلی کا شکار کرنے پر گرفتار کیا گیا۔پولیس نے گرفتار ماہی گیروں کے خلاف فارن ایکٹ اور فشریز ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کرلیا ہے جبکہ ان کی کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔