آج ٹی وی کی افادیت اجاگر کرنے کا عالمی دن منایا جائے گا

آج ٹی وی کی افادیت اجاگر کرنے کا عالمی دن منایا جائے گا

دوریوں کو نزدیکیوں میں بدلنے والی جادووئی مشین ٹی وی کی افادیت اجاگر کرنے کا آج عالمی دن منایا جائے گا۔

دنیا بھر میں آج ٹیلی ویژن کا دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ٹیلی ویژن کبھی پورے خاندان کو جوڑے رکھنے کی وجہ تھا لیکن اب ٹی وی کی وجہ سے سے گھر والے ایک دوسرے سے بات کرنے کو بھی ترستے ہیں۔کبھی سب گھر والے ساتھ بیٹھ کر ٹی وی دیکھتے ، خوش گپیاں کرتے اور باتوں سے چاہتیں جھلکتی۔ چینل بدلنے پر تو تکرار تھی نہ ٹی وی کا ریموٹ اپنے ہاتھ میں رکھنے کی ضد۔
پھر وقت کاپہیہ گھوما ، اب بچے کارٹون دیکھنا چاہتے ہیں توخواتین ڈرامہ ، اور مرد کبھی خبریں تو کبھی میچ۔نتیجہ یہ نکلا کہ ٹیلی ویڑن ہال سے کمرے میں جا پہنچا اور ٹی وی نے ہی افراد میں دیواریں کھینچ دیں۔