کراچی کے قریب چرنا آئی لینڈ پر پہلی بارکلر وہیل کی آمد نے سب کو حیران کردیا

کراچی کے قریب چرنا آئی لینڈ پر پہلی بارکلر وہیل کی آمد نے سب کو حیران کردیا

کراچی:  کراچی کے قریب چرنا آئی لینڈ پر پہلی بارکلر وہیل کی آمد نے سب کو حیران کردیا۔ڈبلیوڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق پاکستان میں پہلی بارکلر وہیل دیکھی گئی، کراچی کے ماہی گیروں نے چرنا آئی لینڈ کے قریب خطرناک وہیل کو دیکھا، مقامی مچھیروں نے اس منظر کی ویڈیو محفوظ کی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق کلروہیل کو پہلی بار پاکستان کی سمندری حدود میں دیکھا گیا ہے تاہم خلیج عمان اور خلیج فارس میں ایک دو بار کلروہیل دیکھی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ کلر وہیلز کو سمندر کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے اور یہ دنیا کے طاقتور ترین جانوروں میں سے ایک ہیں۔ 2 ماہ قبل کراچی کے قریب چرنا آئی لینڈ پر ہی نایاب بلیو وہیل دیکھی گئی تھی اور یہ پہلا موقع تھا جب کسی زندہ بلیو وہیل کو پاکستان کی سمندری حدود میں دیکھا گیا تھا۔

اس سے قبل نایاب نسل کی اسپرم وہیل کو کراچی سے 22 کلومیٹر دور دیکھی گئی تھیں، بعد ازاں بلوچستان کے ساحلوں سنارا بیچ اور جیوانی میں بھی دیکھی گئیں۔

مصنف کے بارے میں