بھارت کی عالمی عدالت کے ذریعے کلبھوشن کو بچانے کی کوششیں

بھارت کی عالمی عدالت کے ذریعے کلبھوشن کو بچانے کی کوششیں

دی ہیگ: برطانیہ کا عالمی عدالتِ انصاف آئی سی جے کے 15 رکنی ججز کے پینل میں منتخب ہونے کی دوڑ میں شامل اپنے امیدوار کی دستبرداری سے بھارتی جج پینل کے لیے منتخب ہوگئے، پہلی مرتبہ برطانوی جج اس بینچ کا حصہ نہیں ہوگا، کلبھوشن یادیو کی پھانسی رکوانے کیلئے بھارتی درخواست پر کیس کی سماعت زیر التوا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں 1945 سے قائم عالمی عدالتِ انصاف میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا جب ایک برطانوی جج اس بینچ کا حصہ نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ بھارتی جج دلویربھنداری اور برطانوی جج سر کرسٹوفر گرین ووڈ کے درمیان آئی سی جے کے 15 رکنی پینل میں منتخب ہونے کے لیے مقابلہ ٹائی ہوگیا تھا۔بھارتی جج کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں برتری ملی جبکہ برطانوی جج کو اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں برطانوی جج کو حمایت حاصل رہی۔

اس موقع پر اقوامِ متحدہ میں برطانیہ کے مستقبل مندوب میتھیو رائے کرافٹ کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مقابلے کو جاری رکھ کر الیکشن کے مزید رانڈز سے اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور جنرل اسمبلی کا قیمتی وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں مایوسی ضرور ہوئی ہے تاہم اس عہدے کے لیے 6 بہترین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔