"سمجھ نہیں آرہا کہ کہاں غلطی کر رہے ہیں "، سری لنکن کپتان 

شارجہ:کپتان سری لنکن ٹیم اپل ترنگا کا کہنا ہے کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ ایک روزہ میچز کے دوران کہاں غلطیاں کر رہے ہیں ،جس کے نتائج اتنے برے آر ہے ہیں۔

شارجہ کا میدان ہمیشہ سے ہی پاکستان کے لئے اچھا رہا،خوش نصیب ہیں کہ آج اسی گراونڈ میں کھیل رہے ہیں جس کے خواب دیکھے تھے:سرفراز احمد
پاکستان اور سری لنکاکے درمیان چوتھے میچ کے اختتام پر گفتگو میں کپتان سری لنکن ٹیم اپل ترنگا کا کہنا تھا کہ ایک روزہ میچز میں ہماری کارکردگی خراب جارہی ہے ،جس کے بارے ہمیں غور کرنے کی ضرورت ہے۔آج کے میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میچ میں دنیش چندی مل کا آﺅٹ ہو نا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔
پاکستان اور سری لنکاکے درمیان چوتھے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے پانچ میچز کی سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔