لاہور سے لاپتہ ہونے والی خاتون صحافی دو برس بعد بازیاب

لاہور سے لاپتہ ہونے والی خاتون صحافی دو برس بعد بازیاب

لاہور: پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سے سوا دو برس قبل اغوا ہونے والی خاتون صحافی زینت شہزادی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ لاپتہ افراد کے کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے زینت شہزادی کی بازیابی کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ لاپتہ ہونے والی خاتون صحافی کو افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے سے بازیاب کروایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ غیر ریاستی عناصر اور ملک دشمن خفیہ اداروں نے انھیں اغوا کیا تھا اور انھیں ان کی تحویل سے ہی بازیاب کروایا گیا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ان کی رہائی میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے قبائلی عمائدین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے زینت شہزادی 19 اگست 2015 کو اس وقت لاپتہ ہوئی تھیں جب رکشے میں دفتر جاتے ہوئے انہیں اغوا کر لیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں