فلسطین کے مسئلے کا حل عالمی امن اور سلامتی کیلئے لازمی ہے : ملیحہ لودھی

فلسطین کے مسئلے کا حل عالمی امن اور سلامتی کیلئے لازمی ہے : ملیحہ لودھی

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کی پالیسیوں پرعالمی برادری کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن اور سلامتی کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے،آزادفلسطینی ریاست کا قیام مشرق وسطی میں دیرپا امن کی ضمانت ہے، عالمی برادری دنیامیں امن کیلئے کوششوں کا آغاز مشرق وسطی سے کرے ۔


پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کا حل عالمی امن اورسلامتی کے لئے لازمی ہے، فلسطینی مسئلہ پرپیشرفت کی کمی نے نہ صرف فلسطینیوں کی نسلوں کی امیدوں اورخواہشات کودھوکہ دیا بلکہ لامتناہی دشمنی کے بیج کوبھی بودیا ہے، 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف دارالحکومت کے طورپرہی ریاست مشرق وسطی میں پائیدار امن کی ضمانت ہے، ریاست پرغیرقانونی قبضے کو 50 سال بیت چکے اور فلسطینی عوام آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کی خواہش سے محروم ہیں۔مقبوضہ بیت المقدس میں یکطرفہ تبدیلی رکنی چاہئے کیونکہ یکطرفہ تبدیلی اربوں مسلمانوں کواشتعال دلانے کاباعث ہوگی۔


ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت میں اسرائیل کی یکطرفہ تبدیلی کوشش قبول نہیں ،اسرائیلی غیرقانونی تعمیرات اورفلسطینیوں کی بیدخلی قابل مذمت ہے،مسئلے کے حل کی سست پیشرفت نے فلسطینیوں کی امیدوںکوزک پہنچائی۔ القدس شریف آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت طے ہواتھا،فتح اورحماس میں مفاہمت سنگ میل کا درجہ رکھتی ہے ،عالمی برادری فتح اورحماس میں مفاہمت سے پیدامثبت رجحان کوبرقراررکھے،ملیحہ لودھی نے کہا کہ عراق کے مسئلے کاحل متحد عراقی ریاست میں ہی ڈھونڈاجانا چاہئے،یمن میں سفارتکاری بڑھانے اورلاکھوں افرادکوامداد کی ضرورت ہے اورشام میں دیرپاامن مقامی قیادت کے تحت سیاسی عمل سے ممکن ہے۔