خطرناک ترین پولیس مقابلہ ,,55اہلکار جان سے گئے

خطرناک ترین پولیس مقابلہ ,,55اہلکار جان سے گئے

قاہرہ:مصر کی الجیزہ گورنری میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبا دلے اور تصادم سے مرنے والوں کی تعداد 35 سے بڑھ کر 55 ہو گئی ہے جبکہ اس کارروائی میں متعدد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پولیس نے الجیزہ گورنری اور اطراف میں پھیلے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائی شروع کی۔ دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں الواحات کے مقام پر کم سے کم پینتیس پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
مصری سیکیورٹی انفارمیشن سینٹر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکام کو الجیزہ گورنری اور اس سے متصل صحرائی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں۔ پولیس نے گنجان آباد علاقے میں مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش شروع کی۔ دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر فائرنگ کرتے ہی دہشت گردوں کی جانب سے جوابی فائرنگ شروع کردی گئی جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار مارے گئے۔
دہشت گردوں کی کارروائی کے بعد مزید نفری طلب کی گئی جس نے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مزید سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔