عورت کسی مشکوک انسان سے ہوٹل ملنے ہی کیوں جاتی ہے : ٹسکا چوپڑا

عورت کسی مشکوک انسان سے ہوٹل ملنے ہی کیوں جاتی ہے : ٹسکا چوپڑا

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ ٹسکا چوپڑا نے کہا ہے کہ اپنے ساتھ جنسی زیادتی کی ذمہ دار خود عورتیں ہی ہوتی ہیں۔


ایک انٹرویو میں ٹسکا چوپڑاکا کہنا تھا کہ ان عورتوں کی اپنی ذاتی سکیورٹی کا خیال کیوں نہیں رہتا وہ خود کو ایسے حالات میں کیوں ڈالتی ہیں جہاں انھیں کسی مشکوک انسان سے ملنے ہوٹل جانا پڑے۔


اداکارہ نے کہا کہ عورت ہونے کے ناطے میں کہنا چاہوں گی کہ اولین ترجیح اپنی حفاظت کو دیں اورایسے مردوں کو بتا دیں نہیں کا مطلب نہیں ہوتا ہے۔ٹسکا چوپڑا نے کہا کہ اپنے کریئر کے لیے شارٹ کٹ نہ لیں محنت سے کام کریں، اگر آپ با صلاحیت ہیں تو دیر سے سہی لیکن کامیابی ضرور ملے گی۔