پدما وتی فلم میں کوئی قابل اعتراض مناظر شامل نہیں کئے گئے : فلمساز

پدما وتی فلم میں کوئی قابل اعتراض مناظر شامل نہیں کئے گئے : فلمساز


ممبئی:بالی وڈفلم پدماوتی کے فلمسازوں نے کہا ہے کہ فلم میں کوئی قابل اعتراض مناظر عکسبند نہیں کئے گئے ۔


بھنسالی پروڈکشن کی سی ای او شوبھا سنت نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ فلم پدماوتی میں ایک بھی قابل اعتراض منظر عکسبند نہیں کیا گیا، یہ سب افواہیں ہیں۔ فلم میں شاہد کپور، رنویر سنگھ ،دپیکا پڈوکون، ادیتیا رائو حیدری اور رضا مراد شامل ہیں۔فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔


یاد رہے کہ معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم کا بڑی بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے اور شائقین کا کہنا ہے کہ یہ فلم ضرور جمود توڑے گی ۔