سرفراز احمد سے بکی کےرابطے کی خبروں پر آئی سی سی نے بڑا اعلان کر دیا

سرفراز احمد سے بکی کےرابطے کی خبروں پر آئی سی سی نے بڑا اعلان کر دیا


لاہور :سری لنکا کے خلاف فتوحات سمیٹنے والے کپتان سرفراز احمد کو مبینہ بْکی کی طرف سے آفر کی خبریں میڈیا میں آئیں تو سب کی نظریں پی سی بی میڈیا ڈپارٹمنٹ پر لگ گئیں۔


میڈیا حکام نے خاموشی اختیار کی تو سکیورٹی اینڈ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کو کچھ بولنے کی اجازت نہ تھی۔ قیاس آرائیاں بڑھنے لگیں تو معاملے میں سنسنی آنے لگی۔ادھر، آئی سی سی والوں کی طرف سے یہ خبر بھی آئی کہ وہ خود پاکستان ٹیم آفیشلز اور کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کریں گے۔


اچانک چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اِن ایکشن ہوئے اور ٹویٹ کیا کہ ایک کھلاڑی کو آفر ہوئی۔ اس نے پی سی بی کو آگاہ کر دیا، پی سی بی نے مبینہ پیشکش کی معلومات آئی سی سی کے ساتھ شیئر کی ہیں اور اب دونوں اداروں کے بڑوں نے سر جوڑ لئے ہیں۔فکسنگ جیسی ناگہانی کیفیت میں نجم سیٹھی کا اِن ایکشن ہونا کوئی پہلی بار نہیں ہوا۔ اس سے پہلے پی ایس ایل سکینڈل کے زمانے میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔