نا اہل حکمرانوں نے عوام کو قدم قدم پر دھوکا دیا ، بلاول بھٹو

نا اہل حکمرانوں نے عوام کو قدم قدم پر دھوکا دیا ، بلاول بھٹو

ساہیوال : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں نے عوام کو قدم قدم پر دھوکا دیا ہے اور ان کی سیاست اپنے کاروبار بڑھانے کی سیاست ہے۔
ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آمروں کی اولادجمہوری لبادہ اوڑھ کر عوام کا خون چوس رہی ہے جب کہ مہنگائی یہاں تک پہنچ گئی کہ پیاز ،ٹماٹر کی قیمت آسمان تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ روزگاردیناریاست کاحق ہے لہذا یقین دلاتاہوں آپ کو روزگار مہیا کروں گا چاہے ترقیاتی پروگراموں میں کمی کرناپڑے مگر ہم آپ کو روزگار دیں گے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ یہاں کا ایک بڑا مسئلہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ بھی ہے کیوں کہ پنجاب کے کمیشن خور حکمرانوں نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے نام پر مہنگا منصوبہ بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آج بھی کسانوں کے حقوق کو سلب کیاجا رہا ہے اور اب بھی اوکاڑہ فارم کے مزارعین کا استحصال بھی جا ری ہے ، پیپلز پارٹی نے اوکاڑہ فارم کے مزارعین کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اقتدار میں ا?نے پر آپ سے وعدہ ہے کہ کسان اورمزدور دوست منشور ہوگا اور 30 ایکڑ سے کم زمین کے مالک کو کسان کارڈ دیا جائےگا جب کہ اس کے ساتھ ہی فصل اترنے سے پہلے امدادی قیمت کا اعلان کیا جائےگا۔