امریکی صدر کی انسداد دہشتگردی میں پاک امریکا پارٹنر شپ پررائے مثبت ہے، وزیر اعظم

امریکی صدر کی انسداد دہشتگردی میں پاک امریکا پارٹنر شپ پررائے مثبت ہے، وزیر اعظم

نیویارک: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی انسداد دہشتگردی میں پاک امریکا پارٹنر شپ پررائے مثبت ہے، پاک امریکا تعلقات میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں رکھتا، ہم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پارٹنرہیں،افغان مسئلے پر نائب امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات بھی مفید رہی جبکہ افغانستان میں امن کے لئے ہم مل کر کام کر رہے ہیں ،بھارت پاکستان کےلیے خطرہ ہے،عالمی میڈیا پاکستان کی درست عکاسی اور صحیح صورتحال نہیں دکھا رہا ،پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے امریکہ میں موجود وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ” پاک امریکہ بزنس کمیونٹی“سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات مفید رہی ،ڈونلڈ ٹرمپ کی انسداد دہشتگردی میں پاک امریکا پارٹنر شپ پررائے مثبت ہے ،پاکستان پاک امریکا تعلقات میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں رکھتا،ہم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پارٹنر اور امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر امریکی نائب صدر سے ملاقات بہت مفید رہی،افغان امن کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ،شمالی کوریا کو ذمہ دار ملک کا کردار ادا کرنا چاہئے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، بھارت پاکستان کےلیے خطرہ ہے ،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانی نقصان اٹھایا،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں فورسزکے ہزاروں جوان اورسویلینزشہید ہوئے،عالمی میڈیا پاکستان کی صحیح صورتحال نہیں بتارہا ،جبکہ ہم دہشتگردی کے خلاف کارروائی میں امریکا کےساتھ کام کر رہے ہیں۔