خیبر ایجنسی، سڑک کنارے نصب بم دھماکا، 1 اہلکار زخمی

خیبر ایجنسی، سڑک کنارے نصب بم دھماکا، 1 اہلکار زخمی

خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے نصب دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے کسٹم عملے کا ایک سپاہی زخمی ہو گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں شیخ وال کے مقام پر پاک افغان شاہراہ پر نصب بم دهماکا ہوا جب کہ دهماکے کے وقت کسٹم عملہ کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تهی۔

دھماکے کی زد میں آ کر کسٹم عملے کا ایک اہلکار زخمی ہوا جسے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ دهماکے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گهیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی۔

انتظامیہ کے مطابق کسٹم عملے کی گاڑی حسب معمول پشاور سے عملہ لے کر طورخم کسٹم ہاؤس جا رہی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں