محبت کےجذبات کے ذریعے صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہیں

محبت کےجذبات کے ذریعے صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہیں

نیویارک:صحت مند زندگی گزارنے میں محبت کے جذبات بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔انسان کی زندگی میں بہت سے ایسے مقامات آتے ہیں جب اس کو کسی کے دلاسے کی ضرورت ہوتی ہے۔
سائنسدانوں نے اب اپنی تحقیق کے ذریعے بھی اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ نفسیاتی طور پر محبت کے انسانی زندگی پر بہت مثبت اثرات مرتب ہو تے ہیں اور محبت کے یہ جذبات انسان کو کئی بیماریوں سے بچا کر اسے صحت مند رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
امر یکی ماہرین کے مطابق محبت کا جذ بہ انسانی جسم میں خون کے دباؤ کو ایک خاص سطح پر رکھ کر نہ صرف ڈپریشن پیدا ہونے سے روکتا ہے بلکہ محبت کا احساس زخموں کے مدمل ہونے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
رنج ، غم اور تکلیف میں اگر کسی کا قرب حاصل ہو تو انسان کو مشکلات سے لڑنے کا حوصلہ مل جاتا ہے جس کے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے اور ہارٹ اٹیک کی شرح بھی خاصی کم ہو جاتی ہے۔