میں نے قوم کا پیسا کھایا ہے تو عدالت میں ثابت کرو، شہباز شریف

میں نے قوم کا پیسا کھایا ہے تو عدالت میں ثابت کرو، شہباز شریف

ڈیرہ غازیخان: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے یاد ہے 2010 میں آنے والا سیلاب اس علاقے میں سمندر کی شکل اختیار کر لی تھی اور وہ سیلاب 100 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب تھا تاہم مجھے اس وقت سمجھ آئی کہ جنوبی پنجاب کے مسائل ہیں کیا اور آج یہاں 13 ارب روپے لاگت کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ ڈیرہ غازی خان سے مظفر گڑھ تک روڈ بنائی جائے گی اور سڑک کی تعمیر کا یہ منصوبہ تاریخ ساز ہو گا جو اگلے سال 30 جون کو مکمل ہو جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا یہ لوگ گلے پھاڑ کر الزامات لگاتے ہیں اگر اتنے ہی چیمپیئن بنتے ہو تو عدالت میں آ کر ثبوت پیش کرو دیر کیوں کر رہے ہو۔ عمران خان کو نوٹس بجھوایا تو انہوں نے کوئی جواب تک بھی نہیں دیا۔ جس شخص کو آدھے گھنٹے پہلے کے اپنے ہی الفاظ کا پتا نہ ہو اس سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ جب پشاور میں ڈینگی کی وبا آئی تو خان صاحب پہاڑوں کی سیر پر چلے گئے۔

شہباز شریف نے کہا جب میٹرو ملتان کا بے بنیاد الزام جوڑا گیا تو مجبورا مجھے پریس کانفرنس کرنا پڑی تھی۔ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو قبر سے نکال کر کھمبے پر لٹکا دینا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں