ترکی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے 45پاکستانی گرفتار

ترکی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے 45پاکستانی گرفتار

انقرہ :ترکی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے45پاکستانیوں سمیت 154غیر ملکی پکڑے گئے۔

ترکی میں کام کرنے والے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترک ضلع قارض میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے 154 غیر ملکی پکڑے گئے۔
ترکی ایک مصروف شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ بس کو روکنے کی کوشش کی جس میں 109 افغانی اور 45 پاکستانی شہری چھپے ہوئے تھے۔ان غیر ملکیوں کو اب ضروری کارروائی کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔