"آئیڈیا کروڑوں کا"میں آج قوم کی بہادر بیٹی رافعہ مہمان خصوصی ہونگی

لاہور: پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بزنس ر یئلٹی شو"آئیڈیا کروڑوں کا"مقبولیت کی بلندیوں پرپہنچ گیا۔ پاکستانیو کے دلوں میں نیو نیوز کے پروگرام میں شرکت اور خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کی خواہش مچلنے لگی۔ آج ہمارے پروگرام کی خصوصی مہمان بموں کو ناکارہ بنانے والی قوم کی بہادر بیٹی رافعہ ہونگی۔

 میں قومی بہادر بیٹی ہوں،میں اتنی ہمت کرسکتی ہوں تو دیگرلوگ کیوں نہیں: رافعہ


پشاور پولیس سے تعلق رکھنے والی نادیہ بھی اس رئیلٹی شو میں آئیڈیاز اور انوسٹمنٹ کی جنگ جیتنے کی امید لگائے شامل ہورہی ہیں۔
ملکی اور بین الاقوامی سطح پر دیکھے جانے والے منفرد پروگرام میں کون کر پائے گا سرمایہ کاروں کو اپنے آئیڈیا زسے متاثر؟ کس کو ملیں گے کروڑوں روپے؟
پروگرام"آئیڈیا کروڑوں کا"آج شام سات بج کر 5 منٹ پر دیکھئے صرف نیونیوزپر ۔

مصنف کے بارے میں