اب واٹس ایپ کا سٹیٹس فیچر ویب صارفین کیلئے بھی دستیاب

اب واٹس ایپ کا سٹیٹس فیچر ویب صارفین کیلئے بھی دستیاب

لاہور: مایہ ناز میسنجر واٹس ایپ نے سمارٹ فونز کے بعد اب اپنی ویب سروس میں بھی سٹیٹس فیچر متعارف کروا دیا۔ صارفین اسے آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے اس ایپ فیچر کو رواں سال فروری میں سمارٹ فون صارفین کے لئے متعارف کرایا گیا تھا جس کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر ڈیسک ٹاپ ورژن بھی پیش کردیا ہے۔یہ نیا اسٹیٹس فیچر واٹس ایپ کے اپ ڈیٹ ورڑن کا حصہ ہے۔ اب ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والے افراد اپنی پروفائل تصویر کے ساتھ ایک گول آئیکون دیکھ سکیں گے۔کسی اور شخص کا اسٹیٹس دیکھنے کے لیے اس کی پروفائل امیج کے برابر میں اس آئیکون پر کلک کیا جاسکتا ہے۔
ایسا کرنے پر ایک نئی اسکرین پر ری ڈائریکٹ ہوجائیں گے جہاں بلیک بیک گرا?نڈ کے ساتھ اسکرین پر بائیں جانب دوستوں کا اسٹیٹس شو ہوگا۔ صارفین دوستوں کے اسٹیٹس پر رئیپلائی بھی کرسکیں گے، تاہم ابھی وہاں سے اسٹیٹس پوسٹ کرنا ممکن نہیں۔واضح رہے کہ اسٹیٹس فیچر میں صارفین تصاویر، جی آئی ایف یا ویڈیوز کو ایموجیز، ڈرائنگز اور کیپشن وغیرہ کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں جو کہ چوبیس گھنٹے بعد ختم ہوجاتی ہیں۔