نیب نے آج نواز شریف، ان کی بیٹی اور بیٹوں کو طلب کر لیا

نیب نے آج نواز شریف، ان کی بیٹی اور بیٹوں کو طلب کر لیا

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں نیب لاہور نے آج سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بیٹوں اور بیٹی کو بھی طلب کر لیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی آج پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ یہ تیسرا اور آخری نوٹس ہے آج بھی نہ آئے تو رپورٹ سپریم کورٹ کو دے دی جائے گی ۔ عدالت گرفتاری کا حکم بھی دے سکتی ہے۔

شریف فیملی کو اس سے پہلے اتوار کو پیشی کا نوٹس دیا گیا تھا مگر شریف خاندان حا ضر نہ ہوا تاہم شریف خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انھیں اتوار کی پیشی کا کوئی نوٹس نہیں ملا تھا۔

گزشتہ روز نیب لاہور نے نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر سعید احمد اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید کیانی سے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں