زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 16 دسمبر 2016کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 23 ارب 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 18 ارب 19 کروڑ 4 لاکھ ڈالر سٹیٹ بینک جبکہ 4 ارب 94 کروڑ 16 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

16 دسمبر 2016 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کے مجموعی ذخائر 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی سے 18 ارب 19 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ متذکرہ ہفتہ کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی وجہ سے مرکزی بینک کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی۔

مصنف کے بارے میں