بھارت میں میرے فین کی گرفتاری انتہائی شرمناک فعل ہے، شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد خان آفرید ی نے کہا ہے کہ بھارت میں میرے پرستار کی گرفتاری شرمنا ک ہے۔بھارتی طالب علم اکیس سالہ ریپن چودھری شاہد آفرید ی کے نام کی شرٹ پہنی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھ

بھارت میں میرے فین کی گرفتاری انتہائی شرمناک فعل ہے، شاہد آفریدی

کراچی :  سابق کپتان شاہد خان آفرید ی نے کہا ہے کہ بھارت میں میرے پرستار کی گرفتاری شرمنا ک ہے۔بھارتی طالب علم اکیس سالہ ریپن چودھری شاہد آفرید ی کے نام کی شرٹ پہنی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔آفریدی نے کہا کہ دونوں ممالک کے شائقین دونوں ممالک کے درمیان بہتر بنانے کیلئے ایک دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کے نام کی شرٹس پہنتے رہتے ہیں۔کسی مداح کو گرفتار کر کے اس کی حمایت کو قابو میں نہیں لا سکتے ہیں۔کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھا جائے۔یہ کارروائیاں کھیلوں کے اصول و ضوابط کے خلاف ہیں۔یاد رہے کہ آفرید ی نے ایک بار کہا تھا کہ جتنا پیار بھارت میں ملتا ہے اتنا پاکستان میں نہیں ملتا ہے۔