جاپان: کمپنی نے خالی بیت الخلا ڈھونڈنے کیلئے ایپ تیار کر لی

جاپان: کمپنی نے خالی بیت الخلا ڈھونڈنے کیلئے ایپ تیار کر لی

ٹوکیو: جاپان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپانی کمپنی کے ڈی ڈی آئی کا کہنا ہے کہ اس کے ملازمین کمپنی دفاتر میں خالی بیت الخلا ڈھونڈنے پر بہت وقت ضائع کرتے تھے اس لیے کمپنی نے ایک ایپ بنائی ہے جو قریبی خالی بیت الخلا کے بارے میں صارفین کو آگاہ کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بیت الخلا کے دروازوں پر سنسر لگائے گئے ہیں جن کا رابطہ مرکزی کمپیوٹر سسٹم سے ہے اور جب ایک بیت الخلا خالی ہوتا ہے تو سنسرز سسٹم کو اس بارے میں آگاہ کر دیتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اگر یہ سکیم دفاتر میں کامیاب رہی تو اسے دیگر جگہوں جیسے، ریلوے سٹیشن، شاپنگ سنٹرز اور دیگر عوامی مقامات پر بھی متعارف کروایا جائے گا۔

کمپنی کے ترجمان ڈسوکی مورو کا مزید کہنا تھا کہ لوگ خالی بیت الخلا کو ڈھونڈنے کے لیے یا پھر بیت الخلا کے خالی ہونے کا انتظار کر کے وقت ضائع کرتے ہیں۔ اب اس ایپ سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں