'امریکا سے غیر قانونی طور پر کینیڈا آنے والوں کو نہیں روکا جائے گا'

'امریکا سے غیر قانونی طور پر کینیڈا آنے والوں کو نہیں روکا جائے گا'

اوٹاوا: پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں پر کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا کینیڈا کھلی سرحدی پالیسی پر یقین رکھتا ہے کیونکہ ہمیں اپنے امیگریشن سسٹم پر اعتماد ہے اور کینڈین حکومت ان لوگوں کی مدد کرتی ہے جو تحفظ کی تلاش میں یہاں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکا سے کینیڈا میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو قبول کرنے کی پالیسی برقرار رکھیں گے لیکن ہم ایسے اقدامات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ ہمارے اپنے عوام محفوظ رہیں۔

امریکا سے آ کر کینیڈا میں پناہ حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ 452 افراد کینیڈا پہنچنے جبکہ جنوری 2016 میں یہ تعداد د صرف 137 تھی۔ واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1 کروڑ 10 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو فوری طور پر امریکا سے نکالنے کا بیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں