افغانستان نے بھاری توپ خانہ اور تازہ دم دستے پاکستانی سرحد کے قریب پہنچا دیئے

 افغانستان نے بھاری توپ خانہ اور تازہ دم دستے پاکستانی سرحد کے قریب پہنچا دیئے

کابل: افغانستان نے بھاری توپ خانہ اور تازہ دم دستے پاکستانی سرحد کے قریب پہنچا دیئے جبکہ صوبہ ننگرھار کے گورنر نے کہا ہے کہ افغان فورسز کسی بھی کارروائی کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ صوبہ ننگرھار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق گورنر گلاب منگل نے سول اور عسکری حکام کے ساتھ ان علاقوں کا دورہ بھی کیا جہاں پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ جماعت الاحرار سمیت کئی گروپوں کے مراکز افغانستان میں ہیں۔ حالیہ کشیدگی کے باعث افغانستان نے بھاری توپ خانہ اور تازہ دم دستے پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں بھجوا دیئے ہیں۔