امریکا سمیت دنیا بھر میں ٹرمپ مخالف مظاہرے

امریکا سمیت دنیا بھر میں ٹرمپ مخالف مظاہرے

نیو یارک :تعصب، نسل پرستی اور خواتین کے حقوق کی نفی کرنے والی سیاست قبول نہیں۔دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے نئے امریکی صدر کے خلاف احتجاج کیا۔لندن کے ٹریفلگر اسکوائر میں ہزاروں خواتین امریکی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئیں،اور موسیقی کے ذریعے ٹرمپ پر تنقید کی گئی ۔پیرس، برلن ، ایتھنز ، اور ماسکو سمیت یورپ کے کئی بڑے شہروں میں بھی امریکی سفارت خانوں کے باہر احتجاج ہوئے۔
براعظم آسٹریلیا ، ایشیا ، اور شمالی و جنوبی امریکا کے علاوہ ، انٹارکٹکا ، میں بھی مظاہرے ہوئے۔تل ابیب ، بنکاک ، میلبورن ، اور میکسیکو سمیت کئی شہروں میںلوگ سڑکوں پر نکل آئے۔نائیجریا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں مظاہرہ ہوا ، جس کے شرکا کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں ، مظاہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں میں 20 افراد ہلاک ہوئے ، تاہم حکومت نے ہلاکتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے 65مظاہرین کو گرفتار کیا۔