دوغلے پن اور ٹانگیں کھینچنے کی سیاست کادور ختم ہوچکاہے

: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ بلاول جوش خطابت میں اخلاق سے گری ہوئی اور غیر ضروری گفتگو نہ كریں اور تخت لاہوركا طعنہ دینے سے پہلے كراچی کےحالات کو سنبھالیں۔

 دوغلے پن اور ٹانگیں کھینچنے کی سیاست کادور ختم ہوچکاہے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ بلاول جوش خطابت میں اخلاق سے گری ہوئی اور غیر ضروری گفتگو نہ كریں اور تخت لاہوركا طعنہ دینے سے پہلے كراچی کےحالات کو سنبھالیں۔

میو اسپتال میں آتشزدگی سے متاثرہ خاندان کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ كسی كو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، راتوں رات شب خون مار کر پتلی گلی سے شیروانی سلوانے كا سلسلہ بند ہوچكا، عمران خان كے وزیراعظم نہ بننے میں ہمارا كوئی قصور نہیں، انہیں علم ہونا چاہیے كہ عوام دھرنوں، احتجاج اور انتشاركی سیاست مسترد كرچكے ہیں، بہتر ہوگا كہ عمران خان صوبہ خیبر پختونخوا  كا رخ كریں جہاں عوام ان كی راہ تك رہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے كہا كہ وزیراعظم نوازشریف نے خود كو خاندان سمیت احتساب کے لیے پیش كیا اوركبھی بھی قصور وار خود كو عدالت كے رحم و كرم پر نہیں چھوڑتا۔ انہوں نے كہا كہ عمران خان كو بخوبی علم ہے كہ جن كا دامن صاف نہیں وہ خود ان كے دائیں بائیں كھڑے ہیں جب كہ عمران خان خود آف شور كمپنیوں كے مالك ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول جوش خطابت میں اخلاق سے گری ہوئی اور غیر ضروری گفتگو نہ كریں اور تخت لاہوركا طعنہ دینے سے پہلے كراچیکےحالات كو سنبھالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوغلے پن اور ٹانگیں کھینچنے کی  سیاست کادور ختم ہوچکاے، عوام ترقی اور اپنے مسائلکاحل دیكھنا چاہتے ہیں جس کے لیے موجودہ حكومت دن رات نیك نیتی کے ساتھ كام كررہی ہے۔