خواجہ سعد رفیق کو ریلوے سے ہٹاکر کرپشن اور پانامہ کا وزیر بنادیا جائے،تحریک انصاف

گوجرہ ٹرین حادثے میں تحریک انصاف نے وفاقی وزیرریلوے کو عہدے سے ہٹاکر کرپشن اور پانامہ کا وزیر بنانے کا مطالبہ کردیا۔

خواجہ سعد رفیق کو ریلوے سے ہٹاکر کرپشن اور پانامہ کا وزیر بنادیا جائے،تحریک انصاف

لاہور: گوجرہ ٹرین حادثے میں تحریک انصاف نے وفاقی وزیرریلوے کو عہدے سے ہٹاکر کرپشن اور پانامہ کا وزیر بنانے کا مطالبہ کردیا.تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ خواجہ سعد رفیق کا منصب پر رہنے کا اب کوئی جواز باقی نہیں رہ گیا ہے۔ اپنے بیا میں تحریک انصاف نے کہا کہ جہاں سے ٹرین گزرتی ہے وہاں قبرستان آباد ہورہے ہیں۔

ریلوے ٹریک کے اردگرد کی آبادیاں غیر محفوظ ہو کر رہ گئی ہیں،پاکستان میں ٹرین موت بانٹنے کا وسیلہ بن چکی ہے۔ پی ٹی آئی نے سعد رفیق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کو محفوظ بنانے کی بجائے یہ شخص وزیراعظم کی کرپشن چھپانے میں مصروف ہے۔ یاد رہے گوجرہ میں ایک کار کے ٹرین کی زد میں آنے سے 6 افراد جان کی بازے ہار گئے تھے۔ چند روز قبل لودھراں میں سکول کے بچوں کا رکشہ ٹرین کی زد میں آنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔