اوم پوری کا کردارمجھ سے بہتر کوئی اورادانہیں کرسکتا:منوج باجپائی

بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار منوج باجپائی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر اداکار اوم پوری کی زندگی پر فلم بنائی جائے تو مجھ سے بہتر اداکاری کوئی نہیں کرسکتا۔

اوم پوری کا کردارمجھ سے بہتر کوئی اورادانہیں کرسکتا:منوج باجپائی

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار منوج باجپائی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر اداکار اوم پوری کی زندگی پر فلم بنائی جائے تو مجھ سے بہتر اداکاری کوئی نہیں کرسکتا۔ بھارتی اخبار کو انٹرویو میں منوج باجپائی کا کہنا تھا مجھے ایسا لگتا ہے کہ اوم پوری کا کردار مجھ سے بہتر کوئی اور نہیں کرسکتا کیونکہ میں انہیں بیحد قریب سے جانتا ہوں۔ انہوں نے اوم پوری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا وہ بہت خوش مزاج انسان تھے ،میرے پاس ان کی بہت سی خوبصورت یادیں ہیں۔

انہوں نے کہا اوم پوری نے ان اداکاروں کے خوابوں کو پورا کرنے میں بہت مدد کی جن کا تعلق چھوٹے شہروں سے ہے جن میں میں بھی شامل ہوں،انہوں نے ہمیں راستہ دکھایا اور بتایا کہ کامیابی کیسے حاصل کی جاتی ہے