شردھا کپور نے برقعہ اوڑھ لیا

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور برقعہ اوڑھ کر ممبئی کی گلیوں میں گھومنے لگیں۔

شردھا کپور نے برقعہ اوڑھ لیا

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور برقعہ اوڑھ کر ممبئی کی گلیوں میں گھومنے لگیں۔ اداکارہ شردھا کپور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پاریکر کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جب کہ اداکارہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کسی بھی چیز پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں جس کے لیے انہوں نے برقعہ بھی اوڑھ لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور برقعہ اوڑھ کر ممبئی کے علاقے ناگ پاڑہ کی گلیوں میں گھوم رہی ہیں جب کہ یہ کام وہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن کی زندگی پر بننے والی فلم کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کررہی ہیں۔ شردھا کپور نے فلم کے لیے داؤد ابراہیم کے بھانجوں اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ حسینہ پاریکر کی اسکول ٹیچر سے بھی ملاقات کی ہے۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور حسینہ پاریکر نے خود بھی فلم کے سیٹ پر پہنچ کر سب کو حیران کردیا تھا۔