شعیب اختر نے ٹویٹر پر ایسی تصویر شیئر کردی کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے

شعیب اختر نے ٹویٹر پر ایسی تصویر شیئر کردی کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے

راولپنڈی:شعیب اختر  دنیا بھر میں اپنی تیز رفتار گیندوں کی وجہ سے مشہور ہیں ۔مگر کیا آپ کو پتہ ہے کہ ان کے گھٹنوں کا آپریشن ہوا تھا جس میں دھاتی پلٹیں بھی ڈالی گئی تھیں نہیں نا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے اپنے گھٹنوں کا ایکسرے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھٹنوں میں مصنوعی پلیٹس ڈالی گئی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے مداحوں سے کہا کہ ”ذرا تصور کریں کہ میرے جسم اور جوڑوں کو کتنا دباﺅ اور درد برداشت کرنا پڑا ہوگا لیکن پتا ہے کیا ہوا؟ اپنے ملک کی طرف سے کھیلنا ہمیشہ ہی لطف آمیز اور باعث عزت رہا ہے“۔

5050ce72501df841ff154af267bd9d37

شعیب اختر نے اپنے گھٹنوں کا ایکسرے بھی شیئر کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا ایک جوائنٹ مصنوعی ہے جبکہ نیچے کے جوائنٹ میں پلیٹ لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ” ایک بچہ جو اپنی عمر کے چھٹے سال تک چلنے کے بھی قابل نہیں تھا اور وہ تاریخ کا سب سے تیز ترین باﺅلر بن گیا، اس لیے کبھی بھی سپنے دیکھنا مت چھوڑو، یہ میرے گھٹنوں کی موجودہ صورتحال ہے“۔

7fa6c74e34934668653a472df19c42f0