قطری معتمرین اور حجاج کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،سعودی عرب

قطری معتمرین اور حجاج کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ قطری عازمین حج ، معتمرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں تمام تر سہولیات پیش کرے گی۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری برادران کی جانب سے عمرہ ادا کرنے کی شدید خواہش کو پورا کرنے کے لئے وزارت حج و عمرہ اس امر کو باور کراتی ہے کہ یہ لوگ کسی بھی فضائی کمپنی کے ذریعے کسی بھی وقت عمرہ ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ قطری شہری جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کے ذریعے آ سکتے ہیں۔

سعودی وزارت کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے قطری شہری اور قطر میں مقیم افراد جن کے پاس حج پرمٹ ہے اور حج کے الیکٹرونک روٹ میں رجسٹرڈ ہیں، وہ حکومت قطر کی جانب سے منتخب کردہ دیگر فضائی پروازوں کے ذریعے آ سکتے ہیں جن کمپنیوں کی منظوری سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے دی گئی ہو۔

وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ رواں سال قطر سے تمام حجاج فضائی راستے سے آئیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں