بیوی کے مبینہ تعلقات کے باعث چسٹر بیننگٹن خود کشی کر نے پر مجبور

بیوی کے مبینہ تعلقات کے باعث چسٹر بیننگٹن خود کشی کر نے پر مجبور

لاس اینجلس:   مشہور بینڈ" لینکن پارک" کے  اہم گلوکار اور نغمہ نگار  چسٹر بیننگٹن  نے 20جولائی کو خود کشی کر لی۔ چیسٹر بینینگٹن کی اچانک موت نے ان کے چاہنے والوں سمیت رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کو چونکا دیا تھا۔ تاہم ان کی خودکشی کی وجہ  اب منظر عام پر آ گئی ہے۔

تفیلات کے مطابق بیوی کے مبینہ تعلقات کی وجہ سے چسٹر بیننگٹن خود کشی کر نے پر مجبور ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ انہوں نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی تھی۔
چسٹر بیننگٹن کی بیوی ٹا لینڈا نےچسٹر بیننگٹن کی موت کے بعد اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مشہور گلوکار کی موت کی و جہ اس کے  چسٹر بیننگٹن کے دوست مائک کے ساتھ ہونے والےمبینہ تعلقات تھے۔ٹا لینڈا کے مبینہ تعلقات منظر عام پر آنے کے بعد   چسٹر بیننگٹن بہت افسردہ ہو گئے۔
ٹا لینڈا نے اپنی ٹویٹ میں دکھ کا اظہار کر تےہوئے کہا کہ وہ اپنے شو ہر چسٹر بیننگٹن سے محبت کر تی تھیں لیکن وہ دولت کے نشے میں اندھی ہو گئیں تھیں۔