پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کا رجحان

کراچی:  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک بار پھر 46 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ 1 کھرب 38 ارب سے زائد روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 94 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔

جمعرات کو ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 45500،45600، 45700،45800،45900،46000،46100، 46200 اور 46300 پوائنٹس کی 9 بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ جمعرات کو پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 857.85 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 45474.46 پوائنٹس سے بڑھ کر 46332.31 پوائنٹس پر آگیا، اسی طرح 503.53 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس24176.05پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31774پوائنٹس سے بڑھ کر 32247.64پوائنٹس پر بند ہوا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب 38ارب31کروڑ3365لاکھ28ہزار532روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 92کھرب78ارب 69کروڑ44لاکھ 24ہزار742روپے سے بڑھ کر 94کھرب17ارب 77لاکھ 53ہزار 274روپے ہو گیا ۔جمعرات کو مارکیٹ میں 29کروڑ48لاکھ 70ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے تک محدود رہی جبکہ بدھ کو مارکیٹ میں 34کروڑ64لاکھ 68ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 16ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روزجموعی طور پر383کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے259کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،106میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے لے الیکٹرک لمیٹڈ 6کروڑ82لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ57لاکھ ،بینک آف پنجاب 1کروڑ48لاکھ ،اینگرو پولیمر 1کروڑ30لاکھ اور بینک آف پنجاب 99لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے ملت ٹریکٹرز کے بھاؤ میں 63.03روپے اور ہینو پاک موٹرز کے بھاؤ میں 49.58روپے کا اضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ میں 250روپے اور ہنڈا ٹلس کے بھاؤ میں31.46روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

مصنف کے بارے میں