مری میں عید الفطر کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا

مری میں عید الفطر کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا

راولپنڈی:   چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ ملکہ کوہسار مری میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ صبح 7بجے سے رات02بجے تک بند رہے گا جبکہ مقامی افراد کے علاوہ موٹر سائیکل کا داخلہ مری کے لئے بند ہوگا ۔

عید الفطر کی تعطیلات کے دوران سیاح مری کے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے اور سفر کے دوران ٹریفک اور موسم کی صورتِ حال جاننے کے لئے FM 93اورFM 102.2 سے ہر پندرہ منٹس بعد تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں نیز ٹریفک ہیلپ لائنز سے بھی مدد لی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بغیر روٹ پرمٹ اور اوور لوڈ گاڑیاں مری میں داخل نہیں ہو سکیں گی تمام سیاح براستہ ایکسپریس وے اور آر ایم کے روڈ مری آ جا سکتے ہیں ۔ تمام قسم کی گاڑیاں ہوٹلوں کی مخصوص پارکنگ میں ہی کھڑی کی جائیں گی گاڑیاں ٹی ایم اے مری کی فراہم کردہ پارکنگ ایریا میں بھی پارک کی جا سکتی ہیں جبکہ مری میں تمام چوراہوں پر 200میٹر تک گاڑی پارک کرنا منع ہے GPOچوک مکمل نو پارکنگ زون ہے اس کے ارد گرد بھی کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ غلط پارک شدہ گاڑیوں کے لئے 5عدد لفٹر ز اور ٹریفک کی نفری موجود ہو گی غلط پارکنگ کی صورت میں گاڑی IMPOUNDکر لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مری آنے والے سیاح ٹریفک پولیس ، پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں تاکہ ان کے سفر کو خوشگوار بنایا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں