احتساب سب کا ہو گا اب کوئی احتساب سے بچ نہیں سکتا، مریم اورنگزیب

 احتساب سب کا ہو گا اب کوئی احتساب سے بچ نہیں سکتا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:  وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے آپ کو جے آئی ٹی میں پیش کر کے ایک مثال قائم کی ہے احتساب سب کا ہو گا اب کوئی احتساب سے بچ نہیں سکتا وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ سب کچھ عوام کے سامنے آئے انشاء اللہ شریف فیملی کو آئین و قانون کے مطابق سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا.

ایک انٹرویو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اہل صحافت نے ہمیشہ حق و سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا ہے 2013سے ہی تحریک انصاف کا موقف بدلتا ہوا نظر آرہا ہے پی ٹی آئی نے شائستگی کا کلچر ختم کر کے بد نما رویوں کی منفی روایت قائم کی ہے آج تحریک انصاف کے بلوائیوں کی قابل مذمت غنڈہ گردی صحافیوں نے دیکھ لی تحریک انصاف نے اب اداروں کے بعد افراد پر حملوںکی مجرمانہ سرگرمیاں شروع کر دی ہیں کسی سیاسی لیڈر یا پارٹی کا موقف بدلنا غلط بیانی کے زمرے میں آتا ہے تحریک انصاف کی قیادت انتہائی سنجیدہ ایشو پر غلط بیانی کر کے معافی مانگ لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ میرا سیاسی بیان تھا پھر ان پر توہین عدالت لگ جاتی ہے عدالت اور ای سی پی پر ان پر توہین لگی ہوئی ہے یہ خود اور ان کے وکلاء پیش نہیں ہوتے الیکشن کمیشن میں ان کے وکیل نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا جائے .

انہوں نے کہا کہ میں کہتی ہوں کہ ایسا کیوں کیا جائے کیونکہ عمران خان کے احتساب کی بات ہو رہی ہے اس لیے ملتوی کر دیا جائے الیکشن کمیشن ان کی فارن فنڈنگ کی بات کر رہا ہے جو پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق ہے کیونکہ وہ اس فارن فنڈنگ کی بات کر رہے ہیں جس کی کوئی منی ٹریل نہیں ہے یہ کس طرح ممکن ہو سکتا ہے کہ ان کی مرضی و منشا کے مطابق آئین و قانون چلے جو بات ان کے مطابق نہیں ہوتی وہ میں نہ کھیلوں والا بچہ بن جاتے ہیں تحریک انصاف نے ہر بیان پر اپنا موقف بدلا ہے اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں جو انتہائی غیر مناسب ہے جب میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کر رہی تھی اور یہ تاثر دیا گیا کہ ایک خاتون نے آکر میرے ساتھ بات کی ایسا نہیں تھا ان کے وکلاء تھے 7سے 8مرد حضرات تھے ان کے ساتھ ایک خاتون عظمٰی تھی میں نے تو کوئی بات ہی نہیں کی میں تو صرف میڈیا سے گفتگو کر رہی تھی اور انہوں نے آکر مائیک گرانا شروع کر دیے ان کے مطابق شاید میں وقت زیادہ لے چکی تھی جو قانونی و آئینی حق پورے پاکستانیوں کے لیے ہیں وہ ہم سب کے لیے ہیں کسی کو حراساں کرنا اور اسلامی اقدار سے ہٹنا نہیں چاہیے عمران خان کی ہمیشہ سے میں نے مانوں کی بات انتہائی غیر مناسب ہے آج تحریک انصاف کے بلوائیوں کی قابل مذمت غنڈہ گردی صحافیوں نے دیکھ لی .

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں جومقدمات ہیں ان کا حکومت کے ساتھ تعلق نہیں ہے جب حکومت ایسے مقدمات پر ایکشن لیتی ہے تو اسے سیاسی رنگ دے دیا جاتا ہے پھر جو لوگ پاناما کو اپنی سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ان کو کھیلنے کے لیے کھلونے مل جاتے ہیں ایسے مقدمات سے حکومت پہلو تہہ کرتی ہے اس وقت جو احتساب کا عمل وزیر اعظم نے شروع کر رکھا ہے اسے وہ روکنا نہیں چاہتے حسین نواز کے آئینی و قانونی تحفظات ہونے کے باوجود وزیر اعظم نے جے آئی ٹی کے عمل کو ہر طرح سے معاونت کرنا اور سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جسکی وجہ سے آج کامیابی ملی ہے آج تیسری رپورٹ میں جمع کرائی گئی ہے تحفظات ہونے کے باوجود جے آئی ٹی کی جانب سے بلائے جانے والے تمام لوگ پیش ہوئے وزیر اعظم کا پہلے دن سے وعدہ تھا کہ اس کو حتمی نتیجہ تک پہنچانا ہے وزیر اعظم نے اپنے آپکو جے آئی ٹی سطح پر پیش کر کے پاکستان میں تاریخ رقم کی ہے اب کوئی احتساب سے بچ نہیں سکتا یہ کہنا غلط ہے کہ تحریک انصاف نے احتساب کا عمل شروع کروایا احتساب کا عمل وزیر اعظم کا وعدہ تھا اور یہ جس سطح پر بھی جائے گا وزیر اعظم اس کی معاونت کریں گے وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ قوم کے سامنے سب کچھ واضح ہو جائے انشاء اللہ قانون و آئین کے مطابق سپریم کورٹ شریف فیملی کو اسی طرح انصاف دے گی جس طرح ہر شہری کو مل سکتا ہے.

انہوں نے مزیا کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی تین نسلوں کو احتساب کے لیے پیش کیا انہوں نے کہا کہ حسین نواز کی جس نے بھی تصویر لیک کی ہے اسے سزا ملنی چاہیے تا کہ آئندہ راز لیگ کرنے کی کوئی جرات نہ کر سکے اور اس شخص سے پوچھا جائے کہ یہ اس نے کس کے کہنے پر کیا ہے اس بندے کا نام بھی سامنے آنا چاہیے اور یہ بھی پتہ لگنا چاہے کہ ایسا کرنے کی کیوں کوشش کی گئی اور اداروں میں تصادم پیدا کرنے کی کیوں کوشش کی گئی مسلم لیگ ن آئین و قانون پر مکمل یقین رکھتی ہے وزیر اعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے مگر تحریک انصاف والے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے بھاگ رہے ہیں عوام کو یہ سمجھنا پڑے گا کہ کون کیا کر رہا ہے جو اس کے عمل سے ظاہر ہو رہا ہے عوام نے تیسری مرتبہ نواز شریف کو وزیر اعظم منتخب کر کے اعتماد دیا ہے اب یہ وعدہ عوام کے ساتھ ہے وزیر اعظم اعلٰی عدلیہ سے انصاف لیکر ثابت کریں گے کہ جس طرح تحریک انصاف نے جھوٹی سیاست کا سہارا لیکر وزیر اعظم اور اسکی فیملی کے ساتھ جو کیا ہے عوام اسکا بدلہ 2018کے انتخاب میں لے گی.

انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ وزیر اعظم تین بار وزیرا عظم ایک بار وزیر اعلی اور ان کے بھائی شہباز شریف تیسری بار وزیر اعلی ہیں ان کے خلاف ایک بھی کرپشن کا کیس سامنے نہیں آیا اور پیپلز پارٹی کے دور میں اربوں کھربوں کے منصوبے تیار ہو رہے ہیں ان میں سے ایک میں بھی کمیشن لینے یا کرپشن کا کیس نہیں ہے پاکستانی عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا عوام کارکردگی کی بنیاد پرووٹ دے گی شور کرنے والوں کو پتہ ہے کہ انہوں نے چار سال دھرنوں اور کنٹینروں میں گزارے ہیں کارکردگی ان کی ہے نہیں اب وہ عوام کو کیا بتائیں گے کیا یہ لوگ بتائیں گے کہ انہوں نے اس عرصے میں صرف کاپیاں دی ہیں لوگوں کی پگڑیاں اچھالی ہیں وزیر اعظم کو کارکردگی کی بنیاد پر کوئی بھی ووٹ کی طاقت سے ہرا نہیں سکتا .

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ جے آئی ٹی کو معاونت فراہم کرنے سے انکار نہیں کرسکتا جے آئی ٹی کو ہر قسم کے اختیارات حاصل ہیں کراچی آپریشن اور ضرب عضب کے نتائج سب کے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ قلم کے ذریعے ادب ثقافت اور ورثے کو فروغ دیا جا سکتا ہے فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دینے میں وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کا تعاون شامل تھا ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے فلم انڈسٹری کے لیے فنڈ بنایا گیا ہے فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے پیکج میں خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں سینما ہائوس بنانے کے لیے بھی خصوصی رعایت دی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں