80 مربع کلومیٹر تک تصاویر حاصل کرنے والا ڈرون کیمرہ تیار

80 مربع کلومیٹر تک تصاویر حاصل کرنے والا ڈرون کیمرہ تیار

پیرس: اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی ”ایلبیٹ سسٹمز “ نے ایک ارب پکس کا حامل کیمرہ تیار کیا ہے جو 80 مربع کلومیٹر تک کے وسیع علاقے کی انتہائی تفصیلی اور صاف تصاویر حاصل کرسکتا ہے۔ اس کیمرے کو ایس کے آئی ڈبلیو اے پی ایس سسٹم کا نام دیا گیا ہے جسے حال ہی میں پیرس ایئر شو میں پیش کیا گیا ہے۔اس کیمرے کو کسی بھی اچھے ڈرون پر نصب کیا جاسکتا ہے، جبکہ اس کو ایک وقت میں کئی مقامات پر زوہ کرکے کسی بھی جگہ کی تفصیل لی جاسکتی ہے۔
اس کیمرے میں الیکٹرو آپٹک سینسر یونٹ، جدید ترین امیج پراسیسنگ یونٹ اور ویڈیوز اور تصاویر کو جمع کرنے والا وسیع سٹوریج نظام بھی موجود ہے۔اس کا حاصل شدہ ڈیٹا فوری طور پر کسی بھی دوست طیارے یا زمین پر موجود کنٹرول سینٹر تک بھیجا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ اسرائیلی دفاع کیلئے ایک گیم چینجر ایجاد ہے۔ اس سے دفاع، قدرتی آفات اور فوجی آپریشن سمیت کئی اہم امور میں مدد لی جاسکتی ہے۔