پنجاب یونیورسٹی آج معمول کے مطابق کھل گئی

پنجاب یونیورسٹی آج معمول کے مطابق کھل گئی

لاہور:پنجاب یونیورسٹی میں ہونےوالے ہنگاموں کے بعد سینکڑوں طالبعلموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر اب ان طالب علموں کے لیے خبر ہے کہ 

پنجاب یونیورسٹی گزشتہ روز لڑائی اور کشیدگی کے بعد آج معمول کے مطابق کھل گئی ہے جبکہ طلبا اور طالبات کی بہت کم تعداد یونیورسٹی پہنچی رہی ہے۔

گذشتہ روز طلبہ کے دو گروپوں میں لڑائی، تشدد اور گرفتاریوں کے باعث سارا دن ہنگامہ رہا ۔ ہنگامہ آرائی میں اٹھارہ طالب علم زخمی ہوگئے تھے۔

یونیورسٹی میں مختلف شعبوں کے طلبا اور طالبات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔